.

عید کے روز غزہ پراسرائیل کی ٹینکوں سے گولہ باری، فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج عید کے روز علی الصبح بیت حانون کےمقام پرٹینکوں سےگولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک 26 سالہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی سرحد سے ایک فلسطینی شہری نے دراندازی کی کوشش کی جس پر قابض فوج نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر فلسطینی شہید ہوگیا۔

ادھر آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے مراکز پر بمباری کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مشرقی بیت حانون میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید کرلیا اور ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے ہیں۔