یمن کی آئینی حکومت کا دفاع سعودی عرب پرفرض ہے:خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت کا دفاع سعودی عرب پر فرض ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کی وحدت، سالمیت اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

العربیہ چینل کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ'ٹویٹر' پر پوسٹ ایک بیان میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ یمن کی وحدت کے حوالے سے مملکت کا موقف ناقابل تغیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدن میں عبوری انقلابی کونسل اور فوج کے درمیان جاری محاذ آرائی یمن کی دشمن قوتوں بالخصوص ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا، القاعدہ اور داعش کو کھل کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ہم عدن میں کسی فریق کی طرف سے اسلحہ کے استعمال کی حمایت نہیں کرتے۔ یمن کا امن واستحکام ہماری پہلی ترجیح ہے۔ عدن میں محاذ آرائی روکنے کے لیے تمام فریقین کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔

سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ عرب فوجی اتحاد عدن میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار اداکرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں