.

سعودی ایئر ڈیفنس فورس حجاج کی سیکورٹی کے لیے ہائی الرٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت دفاع بیت اللہ کے حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں اپنی اعلی ترین افرادی قوت اور فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔

ایک طرف سعودی فوج جنوبی سرحد پر حوثی ملیشیا کی بساط لپیٹنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب وزارت دفاع مستعدی اور تربیت کی اعلیٰ ترین سطح کے ساتھ سعودی مسلح افواج کی تمام شاخوں کے ذریعے حج مشن میں بھی شریک ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر میزائل شکن سسٹم کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ یہ سسٹم سعودی ایئر ڈیفنس فورس کی جانب سے مکہ مکرمہ میں نصب کیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے دونوں تصاویر کو بڑی پذیرائی اور پسندیدگی حاصل ہوئی ہے۔