.

صنعاء سے سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے عید کے روز یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کی طرف اڑیا گیا ایک ڈورن طیارہ مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک ڈرون سعودی عرب کی طرف اڑیا تاہم اسے فضاء ہی میں تباہ کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا بار بار سعودی عرب کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ حوثی شدت پسند نہ صرف سعودی عرب بلکہ اپنے ہی شہریوں پر ڈرون حملے کرکے اپنی دہشت گردی ثابت کررہے ہیں۔

کرنل المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی پر توپ خانے اور میزائلوں سے حملوں کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آباد کو بمبار ڈرون طیاروں کی مدد سے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں کے زیراستعمال 'قاصف' یا 'لمھاجم' ڈورن طیارے ایرانی ساختہ'ٹی ابابیل' کی طرزپر بنائے گئے ہیں۔

ادھرکل اتوارکے روز حوثی ملیشیا نے عمران گورنری سے دو بیلسٹک میزائل داغے جو حجۃ گورنری میں جا گرے ہیں۔

حجۃ گورنری کے شہریوں اور قبائلی عمائدین نے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے شہریوں کو نشانہ بنانے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔