.

امریکا کے اتحادی ایران پر مزید دبائو ڈالیں: مائیک پومپیو

اسلحہ پھیلائو پر پابندی کے خاتمے کی مہلت قریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو پر دی گئی مہلت کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ہے۔ انہوں نے امریکی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایرانی رجیم پر دبائو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کریں تاکہ ایران کو خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ایران کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کے آزادانہ سفر پابندی کے لیے دی گئی مہلت عن قریب ختم ہوجائے گی۔ اس لیے ہم اپنے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالیں تاکہ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مائیک پومپیو کی طرف سے ٹویٹر پر جاری بیان سے امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک باضابطہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کا پھیلائو روکنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پوری دنیا میں 40 سال سے دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ایران کا خطے میں گھٹیا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے اور وہ بلا جھجھک دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے۔