سعودی عرب اور امارات میں اتحاد خطے کی سلامتی کی اساس ہے: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان اتحاد برسوں کی جیو اسٹریٹیجک، حقیقت مسلمہ اور خطے میں امن وامان کا بنیاد رکن ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ عزت مآب ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کا دورہ سعودی عرب اور سعودی عرب کی قیادت سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے جاری تزویراتی اتحاد کا حصہ ہے۔ دونوں برادر ممالک کا باہمی اتحاد واتفاق خطے کےامن و سلامتی کی اساس ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل النھیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں