حوثی ملیشیا کا ڈرون طیارہ عمران گورنری میں گرکرتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق منگل کے روز حوثیوں نے صنعاء سے ایک ڈرون فضاءمیں چھوڑا جو عمران گورنری میں شہری آبادی پرگر کرتباہ ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے منگل کو علی الصباح صنعاء سے ایک بمبار ڈرون فضاء میں چھوڑا جو 35 کلو میٹر کی دوری کےبعد عمران گورنری میں شہریوں پرجا گرا۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بار بار سعودی عرب کے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس نوعیت کے تمام جھوٹے دعوے دہشت گرد عناصر کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں