.

اسد رجیم کا پائلٹ النصرہ فرنٹ کی قید میں، یرغمالی کی تصویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں ایک سخت گیراپوزیشن گروپ 'تحریر الشام محاذ' جو ماضی میں النصرہ فرنٹ کے نام سے جانی جاتی تھی نے ادلب میں گرائے گئے شامی فوج کے طیارے کے پائلٹ کی تصویر جاری کی ہے۔ گذشتہ روز النصرہ فرنٹ نے خان الشیخون کے مقام پر شام کا السوخوی جنگی طیار اپوزیشن جنگجوئوں نے مار گرایا اور اس کا پائلٹ گرفتار کر لیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق النصرہ فرنٹ کی طرف سے مغوی شامی ہواباز کی تصویر جاری کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ 'یہ ہے وہ مجرم جسے گذشتہ روز ادلب میں شہریوں پر بم برساتے وقت طیارہ تباہ کرکے گرفتار کرلیا تھا'۔

سوشل میڈیا پرایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں اسدی فوج کے مغوی پائلٹ کو النصرہ فرنٹ کی قید میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے جانے والے تبصروں میں ایک صاحب نے لکھا ہے کہ اسد رجیم کو غاصب صہیونیوں پر بمباری کرتے نہیں دیکھا تاہم اپنے عوام پر اس کے طیارے دن رات آگ اور بارود برساتے ہیں۔