ایرانی نیول چیف کا خلیج میں عالمی فورسز کی موجودگی پر انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے نیول چیف حسین خانزادی نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی پانیوں میں عالمی فورسز کی موجودگی کے خطے کی سلامتی پر سنگین مضمرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ایرانی نیول چیف نے کہا کہ اعصابی جنگ اور خطے میں منافقت کا دور گذر چکا۔ ایران کے دشمنوں کو خطے سے فورا نکل جانا چاہیے۔

ایرانی نیول چیف نے ان خیالات کا اظہار جزیرہ کیش میں غوطہ خوری کے عالمی مقابلے کی اختتام تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی آزاد اقوام آج اپنے مفادات کے لیے زیادہ بیدار ہیں۔

ایرانی نیول چیف ایڈمرل حسین خانزادی نے خطے میں دیر پا امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاہم انہوں نے خطے میں عالمی جہاز رانی کو عدم استحکام سےدوچار کرنے کی ایرانی پالیسی کو نظرانداز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی پانیوں میں اجتماعی امن دوستی، تعاون، سمندر کے کنارے آباد ممالک کے مشترکہ فہم سے ممکن ہے۔ دنیا کی متکبر ریاستی اپنے مفادات کے حصول کے لیے خطے کے ممالک کو استعمال کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں