.

حوثی ملیشیا کا الحدیدہ صوبے کے دو ضلعوں میں مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز مغربی صوبے الحدیدہ کے دو ضلعوں حیس اور التحیتا میں شدید گولہ باری کی۔ اس دوران الحدیدہ شہر اور اس کے جنوبی حصے کو توپ کے گولوں اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں نے حیس ضلع کے مشرق میں مشترکہ فورسز کے ٹھکانوں پر 120 ایم ایم کے مارٹر اور ہاوٹزر گولوں کے علاوہ B10 راکٹ گرینیڈز داغے۔

زمینی عسکری ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے مسلح افراد نے گولہ باری کی کارروائیوں کے بعد مذکورہ مقامات پر درمیانے اور چھوٹے آتشی ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی۔

اسی طرح حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے جنوب میں واقع ضلع التحیتا میں پہاڑی علاقے میں مشترکہ فورسز کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

العمالقہ بریگیڈز کے میڈیا سینٹر کے مطابق حوثی ملیشیا کے نئے جتھوں اور عسکری کمک کا پتہ چلا ہے جو الجراحی ضلع سے حیس ضلع کی جانب جا رہی تھی۔