.

شاہ سلمان نے امیرِ کویت سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان عبدالعزيز نے پیر کے روز امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُن کی خیریت دریافت کی۔ شاہ سلمان نے کویت کے امیر کو درپیش صحت کے مسائل کے سلسلے میں ان کی طبیعت پوچھی اور الشیخ صباح کی صحت اور عافیت کے دوام کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کویت کے امیر نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے بھائی چارگی کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔