جنرل خلیفہ حفتر کی نگرانی میں مصراتۃ میں ترک فوجی اڈے پرحملہ

جنرل حفتر کی ترک فوجی اڈے پرحملے کی ہدایات دیتے ہوئے تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفترکی براہ راست نگرانی میں مصراتۃ شہر میں قائم ترکی کےایک فوجی اڈے پر فضائی حملہ کیا گیا۔

العربیہ کے مطابق لینی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک فوٹیج میں دکھایا گیاہے کہ جنرل خلیفہ حفتر مصراتۃ شہر میں ترکی کے ایک فوجی اڈے پر حملے کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اڈے پر ترکی کی معاونت سے لیبی فوج کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جا رہی تھی۔

لیبی فوج نے مصراتۃ کے ملٹری کالج اور ترکی کے اڈے کے قیام کے پروگرام اور قومی وفاق حکومت کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

لیبی فوج کی طرف سے بمباری کا نشانہ بنائے گئے ترک فوجی اڈے میں طیاروں کے گیراج، ہوائی اڈے کا مغربی رن وے، ترکی کے ڈرون طیارے اور ترکی سے لایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود شامل ہے۔

مصراتۃ میں کامیاب فوجی کارروائی کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے جنرل خلیفہ حفتر نے اسے لیبی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کا عکاس قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبی فوج ملک میں کہیں بھی موجود غیرملکی فورسز کے اڈوں، لیبیا میں دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کے مراکز اور دہشت گرد ملیشیائوں کو بلا تفریق نشانہ بنائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں