خلیج میں جہاز رانی کی حفاظت کے لیے امریکی مشن میں بحرین کی شمولیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست بحرین نے خلیجی پانیوں میں عالمی تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے لیے مجوزہ امریکی سیکیورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ میکنزی سے ملاقات میں خلیجی ممالک کی سلامتی میں امریکی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے بحرین امریکی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مناما اورواشنگٹن دوسرے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر خلیجی خطے میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرےگا۔

خیال رہے کہ امریکا خلیج میں تجارتی بحری جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا عسکری اتحاد تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے۔ خلیجی ممالک کی طرف سے امریکا کو اس مشن میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

خلیج میں کشیدگی مارچ 2018ء کے بعد اس وقت بہ تدریج شروع ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تہران پرسابقہ پابندیاں بحال کردی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں