داعش بعض علاقوں میں آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں: مائیک پومپیو کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعتراف کیا ہے کہ داعش کے جنگجو بعض علاقوں میں قوت پکڑ رہے ہیں اور وہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ کی حملے کرنے کی صلاحیت کو محدود کردیا گیا ہے۔

انھوں نے سی بی ایس کے پروگرام ’’یہ صبح‘‘ ( دِس مارننگ) میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں داعش یقیناً آج تین یا چار سال پہلے کی نسبت زیادہ طاقتور ہیں۔‘‘

لیکن ، انھوں نے کہا داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کیا جا چکا اور اس گروپ کی حملوں کی صلاحیت کو زیادہ مشکل بنا دیا گیا ہے۔

داعش نے افغان دارالحکومت کابل میں گذشتہ ہفتے کی شب شادی کی ایک تقریب میں خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس بم دھماکے میں 63 افراد ہلاک اور182 زخمی ہوگئے تھے۔ افغان صدر اشرف غنی نے اس حملے کے بعد ملک میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی تمام محفوظ پناہ گاہیں تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھاجبکہ طالبان نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ امریکا داعش کے حملہ آوروں کی پیشگی شناخت میں کیوں ناکام رہا ہے؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں