صعدہ : اتحادی طیاروں کے ہاتھوں حوثیوں کا عسکری کیمپ تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد کے طیاروں نے پیر کے روز صعدہ صوبے کے ضلع کتاف میں باغی حوثی ملیشیا کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس دوران عسکری آپریشن روم تباہ کر دیا گیا جب کہ کیمپ میں حوثیوں کے متعدد جتھوں پر بم باری کی گئی۔

کتاف میں عسکری میڈیا سینٹر کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے گڑھ کتاف ضلع میں عسکری کیمپ پر پانچ فضائی حملے کیے۔

کتاف ضلع میں یمن کی سرکاری فوج مسلسل پیش قدمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی فورسز کی سپورٹ حاصل ہے۔

کیمپ پر حملے کے نتیجے میں درجنوں حوثی عناصر مارے گئے۔ ان افراد کو کتاف میں لڑائی کے محاذوں پر کمک کے طور پر بھیجے جانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

کتاف میں عسکری میڈیا سینٹر نے حوثیوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں ہونے والے فضائی حملوں کا ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ حوثی ملیشیا کو کتاف کے محاذ پر نفری کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز ایک فضائی حملے کے نتیجے ملیشیا کا ایک اہم کمانڈر اپنے تمام ساتھیوں سمیت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس دوران تین عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

یمن فوج اتحادی فورسز کی معاونت کے ساتھ اس وقت صعدہ صوبے کے ضلعوں میں 8 سے زیادہ محاذوں پر حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں