.

عراق میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں حزب اللہ کے متعدد جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ صلاح الدین گورنری میں ایک اسلحہ گودام میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں عراقی حزب اللہ ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ عراقی حزب اللہ ایران نواز الحشد الشعبی ملیشیا کی وفادار تنظیم قرار دی جاتی ہے۔

العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق صلاح الدین گورنری میں منگل کی شام ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایران نواز ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الحشد الشعبی ملیشیا کے وفادار عراقی حزب اللہ کے ایک اسلحہ گودام پر تین میزائل داغے گئے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی انٹیلی جنس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسلحہ گودام میں دھماکے ڈرون طیاروں کی بمباری کے نتیجے ہوئے ہیں۔

دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ شہری دفاع کا عملہ اور دیگر امدادیا دارے آگے بجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم وہاں پرہونے والے جانی نقصان کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اسلحہ گودام میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔