.

شہزادہ خالد بن سلمان کی یمن کی جنوبی عبوری کونسل کی قیادت سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عربی روزنامے "الشرق الاوسط" کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنوبی یمن کی عبوری کونسل کی قیادت سے ملاقات کی جس کی سربراہی عيدروس الزبيدی کر رہے تھے۔

اخبار نے بتایا کہ اس موقع پر شہزادہ خالد نے سعودی عرب کی جانب سے بات چیت کی دعوت اور یمن میں اتحادی افواج کی جانب سے فائر بندی کا مطالبہ قبول کرنے پر جنوبی عبوری کونسل کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

سعودی نائب وزیر دفاع نے زور دیا کہ طاقت کے استعمال سے دور رہ کر اختلافات کو بات چیت سے حل کیا جائے ، یمن کی حکومت اور عوام کی مرکزی دشمن حوثی ملیشیا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے صفوں میں اتحاد پر کام کیا جائے اور یمن کو ولایت فقیہ کے حوالے کرنا کسی طور بھی قبول نہ کیا جائے۔

شہزادہ خالد نے جنوبی یمن کے معاملے کو مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال سے صرف ایرانی نظام اور یمن میں اس کے دست راس حوثیوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔