.

ناروے کا آبنائے ہُرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اقدامات پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ناروے آبنائے ہُرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے امریکا کی تجویز کے ردعمل میں مختلف اقدامات پر غور کررہا ہے۔امریکا نے خلیج میں تیل اور مال بردار بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی مشن کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ بات ناروے کی وزیر خارجہ ایرکسن سویئریڈ نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ جمعرات کو اوسلو میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ناوریجئین حکومت اس ضمن میں مختلف اقدامات پر غور کررہی ہے اور وہ اپنی جمع کردہ معلومات کی بنیاد پرایک جائزہ رپورٹ تیار کرے گی۔

اب تک خلیج میں آبنائے ہرمز سے گذرنے والے تیل اور مال بردار بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے برطانیہ ، آسٹریلیا اور بحرین نے امریکا کے زیر قیادت مجوزہ سکیورٹی مشن میں شمولیت سے اتفاق کیا ہے۔ یہ تیل اور تجارتی اشیاء کی حمل ونقل کے لیے ایک اہم آبی گذرگاہ ہے۔