غزہ پٹی میں سرحدی باڑ کے نزدیک اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شب غزہ پٹی کی سرحدی باڑ کے نزدیک فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نے فوجیوں کی جانب دستی بم پھینکے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعے کو علی الصبح ایک اعلان میں بتایا کہ غزہ شہر کے مشرق میں سرحدی باڑ کے نزدیک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی کو اٹھا لیا گیا۔ وزارت کے مطابق فلسطینی نوجوان کی ران میں براہ راست گولیاں لگیں۔ نوجوان کو الشفاء میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان پر سرحد پار کرنے سے پہلے ہی فائرنگ کر دی گئی۔

فلسطینی تنظیم حماس نے بدھ کی شب اسرائیل کی سمت 2 راکٹ داغے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں داغے جانے والے راکٹوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے حماس کی راکٹ باری پر جوابی کارروائی کا اعلان ایک مختصر بیان میں کیا۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں سمندری تنصیبات میں حماس کے متعدد عسکری ٹھکانوں پر بم باری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں