مغربی کنارے میں میں دھماکا، ایک اسرائیلی خاتون ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی حکام نے جمعے کے روز رام اللہ کے مغرب میں ایک یہودی آبادکار خاتون کے ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے نزدیک دھماکے میں 3 اسرائیلی شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ان میں ایک زخمی خاتون چل بسی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ جمعے کے روز بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع یہودی بستی ڈولیف کے نزدیک ہونے والا دھماکا، ایک فلسطینی حملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تین اسرائیلیوں کی عمریں 18 سے 46 برس کے درمیان ہیں۔

اس سے پہلے رواں ماہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نزدیک ایک خارج از خدمت اسرائیلی فوجی قتل کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں