گاڑیوں کے تصادم پر مبنی جھگڑے کی وائرل وڈیو سے متعلق ریاض پولیس کی وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں بعض افراد کے درمیان جھگڑے اور پھر گاڑیوں کے دانستہ تصادم کے مناظر سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے صوبے ریاض کی پولیس نے واقعے کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان نے جمعے کی شام جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ اتوار (18 اگست) کی شام دارالحکومت ریاض کے مشرقی علاقے الفیحاء میں پیش آیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سعودی شہریوں کے ایک مجموعے کے درمیان خاندانی اختلافات کی بنیاد پر ہونے والا جھگڑا تھا۔ اس دوران کئی افراد نے دانستہ طور پر ایک دوسرے کی گاڑیوں کو زور دار ٹکریں مار کر شدید نقصان پہنچایا ... اور ہوائی فائرنگ بھی کی .. واقعے میں کئی افراد درمیانے درجے میں زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ جھگڑے سے تعلق ثابت ہونے پر 7 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان افراد کی عمریں 20 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں