اسرائیل نے راکٹ حملے کے بعد غزہ کو ایندھن کی مقدار نصف کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےغزہ سے راکٹ حملے کے بعد محاصرہ زدہ فلسطینی علاقے میں منتقل کیے جانے والےایندھن کی مقدار نصف کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے سوموار کو غزہ کی پٹی کو ایندھن کی مقدار نصف کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب اتوار اور سوموار کی درمیانی شب تین راکٹ فائر کیے گئے تھے ۔اس کے بعد صہیونی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کیے تھے۔ان میں ایک حملے میں غزہ کے شمال میں حماس کے ایک کمانڈر کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیل کے جنوبی قصبے سدیروت میں راکٹ حملے سے قبل انتباہی سائرن بجائے گئے تھے۔اس وقت وہاں موسیقی کا ایک میلہ جاری تھا اور سائرن بجنے کے بعد پنڈال میں افراتفری پھیل گئی تھی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنا شروع ہوگئے تھے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے میزائل دفاعی نظام نے دو راکٹوں کوناکارہ بنا دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں