.

سعودی عرب اور امارات کا تعلق خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہے : شہزادہ خالد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مملکت اور متحدہ عرب امارات اور ان کی قیادت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو ... خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگ بنیاد قرار دیا جس کا مقصد شدت پسندی، انارکی، فتنے اور تقسیم کی سرکوبی ہے۔

پیر کے روز اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں شہزادہ خالد نے کہا کہ "ہم امارات میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تا کہ (یمن میں) عدن، شبوہ اور ابین میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایران نواز حوثی ملیشیا اور القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں اور یمنی عوام کے لیے سپورٹ پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے یہاں تک کہ پورے یمن میں امن و استحکام کے بادل چھا جائیں"۔

سعودی نائب وزیر دفاع کے مطابق یمن کے اندرونی اختلافات کے حل کا واحد راستہ لڑائی نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔