سعودی عرب کے ترقیاتی ادارے کے زیراہتمام یمن میں 20 اسکول تعمیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنگ سے تباہ حال یمن کی تعمیر نومیں سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ہرممکن مدد فراہم کی کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے یمن میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ پروگرام کے تحت جنگ کے دوران تباہ ہونے والے 20 سے زاید اسکولوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
سعودی عرب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے زیرزمین موجود پانی کی نکاسی، پینے کے پانی کے حصول اور آب پاشی کےلیے پانی کے حصول میں مدد لی جائے گی۔ پانی کے حصول کے لیے شمسی توانائی سے مدد لی جا رہی ہے اور سعودی کی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں سولر پینل فراہم کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کو امدادیرقم کی 26 ویں قسط جاری کی۔ 10 کروڑ 36 لاکھ 259 ڈالر کی امدادی رقم سے یمن میں شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنانے میں مدد کی جائے گی۔ سعودی عرب اس مد میں یمن کے مرکزی بنک کو اب تک ایک ارب 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں