عمران خان کا سعودی ولی عہد کو فون،کشمیرکی صورت حال پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کےدرمیان ایک بار پھر ٹیلیفون پربات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پریہ ایک ہفتے میں دوسرا رابطہ ہے۔

کل منگل کو وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ولی عہد محمد بن سلمان کو بریفنگ دی۔ قبل ازیں قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ متنازع خطہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان عالم عدالت سے رجوع کرے گا۔

اس کے علاوہ دونوں رہ نمائوں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حامل قانون 370 کو ختم کردیا تھا جس کے بعد برسوں سے کشمیر کو حاصل خصوصی تشخص ختم کردیا گیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں