.

سعودی عرب:عالمی رابطہ کاری کی نوجوان لیڈرشپ کی دوسری کھیپ تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے حقیقی چہرے کی عالمی سطح پر رونمائی، سعودی تہذیب وتمدن، کامیابیوں کے اظہار، امن بقائے باہمی، تنوع اور عالمی امن کے لیے سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرٓتے ہوئے عالمی رابطہ کاری کےلیے سعودی خواتین لیڈرشپ کا دوسرا بیچ آئندہ ماہ ستمبر کے اوائل میں جاری کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خواتین لیڈرشپ کے دوسرے پاسنگ آئوٹ بیچ میں 60 مردو خواتین شامل ہوں گی۔ ان کا چنائو 1200 امیدواروں میں سے کیا گیا ہے۔ مسلسل 13 ہفتوں تک ان کی تربیت کی گئی اور عالمی سطح پر رابطہ کاری، ذرائع ابلاغ کے موثر استعمال، اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار اور ڈائیلاگ کے میدان میں ان کی مہارت کو مکمل کرنے کےبعد ان سعودی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں دنیا بھرمیں بھیجا جائے گا۔

سپروائزر نمائندگی

سعودی عرب کے پروگرام امن برائے تہذیبی رابطہ کاری کے ایگزیکٹیو ڈارئریکٹر ڈاکٹر فہد سلطان نے کہا کہ سعودی عرب کے نوجوانوں نے جو علم اور تجربہ حاصل کیا ہے اس کی بہ دولت انہیں بیرون ملک مختلف شعبوں میں ممتاز پوزیشنوں پرخدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کرے گا۔

ہمارے تیار کردہ نوجوان سعودی عرب کی سپر وائزنگ نمائندگی کریں گے۔ عالمی سطح پر سعودی عرب کے نوجوان اپنے وطن کی تہذیب و ثقافت، مثبت اقدار و روایات اور عالمی امن کی مساعی کو فروغ دینے کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

مطالعاتی دورے

عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی اور رابطہ کاری کےمیدان کے لیے تیار کردہ مرد وخواتین کی تعلیم تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ انہیں کئی تربیتی ورکشاپ کے عمل سے گذارا گیا۔ سعودی عرب کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے مباحثے کرائے گئے۔ خصوصا سعودی عرب کے اقتصادی ویژن 2030ء کے بارے میں انہیں سیرحاصل معلومات فراہم کی گئیں۔ ویژن کو آگےبڑھانے کے سول سوسائٹی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

نوجوانوں زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے اندرون ملک مطالعاتی دورے کرائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مجلس شوریٰ، نیشنل ڈائیلاگ پروگرام، انسانی حقوق، سعودی عرب کی ریلیف سرگرمیوں اور عالمی اقتصادی ترقی میں سعودی عرب کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔