.

سعودی نائب وزیر دفاع کی امریکی عہدے داران کے ساتھ خطے کے امن پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اپنے واشنگٹن کے دورے میں امریکی عہدے داران کے ساتھ دونوں ملکوں کے بیچ مشترکہ معاملات پر بات چیت کریں گے۔

اس سے قبل بن سلمان امریکا پہنچے تھے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق مملکت کے نائب وزیر دفاع اور امریکی عہدے داران کے درمیان مختلف امور زیر بحث آئیں گے جن کا مقصد خطے کے امن و استحکام کو سپورٹ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ نائب وزیر دفاع کے طور پر مقرر ہونے سے قبل شہزادہ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی سفیر تھے۔