.

لبنانی فوج کی ملک کے جنوب میں در آنے والے دو اسرائیلی ڈرونز پر فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی فوج نے بدھ کی رات ملک کے جنوب میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے تین اسرائیلی ڈرونز میں سے دو پر فائرنگ کردی ہے۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ انتباہی فائرنگ کے بعد یہ تینوں ڈرون اسرائیل کی فضائی حدود میں واپس چلے گئے تھے۔

ان میں پہلا ڈرون مقامی وقت کے مطابق 19:35 بجے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔جب اس پر فوجیوں نے ہلکے ہتھیار سے فائرنگ کی تو وہ اسرائیل کی جانب لوٹ گیا تھا۔اس کے بعد دوسرا ڈرون لبنان کی فضائی حدود میں گھس آیا تھا لیکن وہ فائرنگ سے قبل ہی لوٹ گیا تھا۔

پھر تیسرا اسرائیلی ڈرون لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا اور اس پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں نے ایم 16 آتشیں رائفلوں سے اسرائیلی ڈرونز پر فائرنگ کی تھی۔

اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم ڈرونز پر فائرنگ سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘‘

لبنانی صدر میشل عون نے گذشتہ سوموار کو خبردار کیا تھا کہ ا ن کے ملک کو کسی بیرونی جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔انھوں نے یہ بیان اتوار کو بیروت میں دو اسرائیلی ڈرون گرنے کے بعد جاری کیا تھا۔