اَبہا یقینا سعودی عرب کا یورپ ہے : گلوکار راشد الماجد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں فن کی دنیا سے دل چسپی رکھنے والے عوام کی نظریں آج جمعرات کی شام ابہا میں مشہور گلوکار راشد الماجد کی محفل موسیقی پر مرکوز ہیں۔

تقریب کے انعقاد سے قبل راشد الماجد نے ابہا میں "السودہ" کے تفریحی مقام کی سیر کی اور وہاں کی خوب صورتی کو دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راشد نے کہا کہ "یہ سعودی عرب کا یورپ ہے .. میں 22 برس ابہا آ رہا ہوں .. آج السودہ میں موسم بے حد خوب صورت ہے اور یہاں یورپ کی فضائیں دیکھنے میں آ رہی ہیں"۔

دوسری جانب السودہ کا سیاحتی سیزن پورے ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد اگست کے آخر میں اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد السودہ کے قدرتی اور دل موہ لینے والے مناظر سے لطف اندوز ہوئی۔ علاوہ ازیں سیزن میں فن ، ثقافت اور کھیلوں سے متعلق مہم جوئی کی سرگرمیاں بھی عروج پر رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں