سعودی عرب : ابہا کے ہوائی اڈے پر حوثیوں کا میزائل حملہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 11:35 پر حوثیوں کی جانب داغا گیا ایک کروز میزائل سعودی عرب کے شہر ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرا تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس ہوائی اڈے سے روزانہ ہزاروں مسافروں کا گزر ہوتا ہے جن میں مقامی شہری ، مقیمیمن اور مختلف شہریتوں کے حامل غیر ملکی شامل ہیں۔

ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سے سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ فضائی آمد و رفت کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

کرنل المالکی نے مزید بتایا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی غیر اخلاقی کارستانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حوثی ملیشیا نے اپنے زیر انتظام ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس دہشت گرد کارروائی کی مکمل ذمے داری قبول کی ہے اور یہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا کھلا اعتراف ہے۔ شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی یہ کارروائیاں جنگی جرائم کی زمرے میں آ سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان دہشت گرد حوثی ملیشیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس طرح کی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درامد کرنے والے عناصر کا احتساب کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں