عبوری دارالحکومت عدن 'باغی ملیشیا' سے واپس لیں گے:صدرھادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہےکہ عبوری دارالحکومت عدن پر 'باغی ملیشیا' نے قبضہ کرلیا ہے مگر حکومت باغیوں سے قبضہ واپس لے گی۔

العربیہ کے مطابق صدر ھادی نے کہا کہ باغی ملیشیا عدن میں ریاستی ادارو پرحملوں کی مرتکب ہے۔ اس کے خلاف بھرپور جنگ کی جائے گی اور عبوری دارالحکومت اور تمام ریاستی اداروں کو باغی ملیشیا سے واپس لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ہمارے عرب بھائیوں کی ایرانی مداخلت کے خلاف مدد یمن کی تقسیم کی وجہ نہی بننی چاہیے۔

صدر ھادی نے مزید کہا کہ عبوری کونسل نے متحدہ عرب امارات کی مدد سے ریاستی اداروں پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت حیران ہوئے جب ہم نے دیکھا کہ اماراتی طیارے یمنی فوج اور شہریوں پربمباری کررہے ہیں۔

انہو نے کہا کہ اماراتی جنگی جہازوں نے یمن کی آئینی فورسز کو پسپائی پرمجبور کردیا۔ ہم نے پسپائی اس لیے اختیار کی تاکہ عدن میں مزید تباہی سے بچایا جا سکے

مقبول خبریں اہم خبریں