امیر کویت 12 ستمبر کو وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کے امیرالشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 12 ستمبر کو امریکا کےدورے کے دوران صدر سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان اسٹیوانی گریشم نے ایک بیان میں کہا کہ توقع ہے کہ امیر کویت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی صورت حال، دو طرفہ سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کےموضوعات پربات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ امیر کویت ستمبر 2017 اور ستمبر 2018ء کو امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں