شام :ادلب میں میزائل حملے میں کم سے کم چالیس جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں القاعدہ سے وابستہ انتہا پنسد گروپ اور اس کے اتحادیوں کے ایک اجتماع پر میزائل حملے میں کم سے کم چالیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ ’’ادلب شہر کے نواح میں میزائل حملے میں حراس الدین ، انصارالتوحید اور دوسرے اتحادی گروپوں کے لیڈروں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔وہ ایک تربیتی کیمپ میں اجلاس میں شریک تھے۔‘‘

تاہم رصدگاہ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے اور آیا میزائل لڑاکاطیارے سے داغے گئے ہیں یا زمین سے حملہ کیا گیا ہے۔

اس میزائل حملے سے چندے قبل ہی روس کی ثالثی میں ادلب میں جنگ بندی ہوئی تھی اور شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے پر گذشتہ چار ماہ سے جاری فضائی حملے روک دیے تھے۔شامی اور روسی لڑاکا طیارے اپریل سے ادلب اور اس کے نواحی علاقوں پر تباہ کن بمباری کررہے تھے جس سے سیکڑوں شہری مارے گئے ہیں۔

رامی عبدالرحمان نے قبل ازیں بتایا کہ کہ اس جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ادلب کی فضائی حدود میں کوئی لڑاکا طیارے نہیں دیکھے گئے ہیں اور فضائی حملے بھی روک دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں