'سرمائے کا حصول' پاسداران انقلاب نے خلیج میں نیا تفریحی جزیرہ قائم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی طاقت ور سپاہِ پاسداران انقلاب کو نئے اقتصادی منصوبوں پرمجبور کیا ہے۔ اسی حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج میں ایک مصنوعی تفریحی جزیرہ قائم کیا ہے۔ یہ نیا مصنوعی جزیرہ 'کیش' جزیرے کے بالمقابل بنایا گیا ہے۔ اسے رہائشی اور تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے ایران کا معاشی اشکنجہ سخت کیے جانے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کو سرمائے کے حصول کے نئے ذرائع تلاش کرنا شروع کیے، تاکہ بیرون ملک عسکری مقاصد کے حصول درپیش سرمائے کی قلت پر قابو پایا جسکے۔

خبر رساں ایجنسی' تسنیم' خلیج میں تفریحی جزیرے کا قیام 'خاتم الانبیا' بریگیڈ کے سربراہ سعید محمد سلامی اور کیش جزیرے کے فریڈ ایڈمنسٹریٹر زون کے ڈائریکٹر غلام حسین مظفری کی جانب سے مشترکہ یاداشت کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا۔

مسٹر مظفری کا کہنا ہے کہ مصنوعی جزیرے کے لیے 5 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 'خاتم الانبیا' بریگیڈ ایرانی پاسداران انقلاب کی اقتصادی شاخ ہے جس ایران میں پٹرولیم، توانائی اور کمیونی کیشن کے شعبے میں کام کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں