.

اسرائیلی فوج اورحزب اللہ کے درمیان لبنان کی سرحد کے نزدیک علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کا اتوار کو لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔اس واقعے میں اسرائیل کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ البتہ اس کی طرف کچھ مالی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایفویم گاؤں کے نزدیک ٹیکٹیکل واقعہ رونما ہوا ہے اور اب فائرنگ کا تبادلہ ختم ہوچکا ہوگا۔‘‘انھوں نے کہا کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک فوجی ایمبولینس نشانہ بنی ہے۔