.

بحرین کی لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔اس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں رونما ہونے والے سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیا ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی ( بی این اے) کے مطابق ’’مملکت بحرین کی وزارتِ خارجہ جمہوریہ لبنان میں موجود تمام شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔اس ملک میں رونما ہونے والے پیش نظر ہرکسی کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چاہییں۔‘‘

بحرین نے قبل ازیں اپنے شہریوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی وجہ سے لبنان کا سفر اختیار نہ کریں۔