.

بات چیت کے لیے یمنی "عبوری" کونسل کا وفد جدہ پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں عبوری کونسل کا ایک جدہ کا دورہ کر رہا ہے۔ کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی کی قیادت میں مملکت پہنچنے والا یہ وفد عدن میں تنازع کے فریقین کے بیچ بات چیت میں شریک ہو گا۔ اس بات چیت کی دعوت سعودی عرب کی جانب سے دی گئی۔

عبوری کونسل کے وفد میں شریک ایک رکن عدنان الکاف کا کہنا ہے کہ وفد کی جدہ آمد سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ کونسل پاسداری کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور وہ سعودی عرب کی طرف سے بات چیت کی دعوت کا مکمل احترام کرتی ہے۔

یمن کے دو صوبوں ابین اور شبوہ میں پیش آنے والے واقعات کے عبوری کونسل کے وفد کا جدہ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی جانب سے مداخلت کے بعد حالات کو پرسکون بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ادھر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ عدن میں اختلاف کو حل کرنے اور جارحیت ختم کرنے کے لے سعودی عرب کی جانب سے مجوزہ بات چیت کا راستہ اپنایا جائے۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کے دوران فریقین نے سعودی عرب کے منصوبے کو سپورٹ کرنے اور بحران کو سیاسی حل کے ذریعے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔