.

'بلیک راک' نے سعودی عرب میں اپنا سب سے بڑا دفتر کھول لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریئل اسٹیٹ کمپنی 'بلاک رک' نے سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ منیجیر ڈائریکٹر کا فتر کھولا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے اقتصادی ویژن 2030ء کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

کمپنی کی ڈئریکٹر نے بتایا کہ الریاض میں بلیک راک کے قائم کردہ دفتر کی نگرانی یزید المبارک کو سونپی گئی ہے جو مورگان اسٹانٹلی کے ساتھ کام کرچکےہیں۔

بلیک راک کے سعودی عرب میں دفتر کے قیام کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کی اس طرف توجہ مبذول ہوگئی ہے۔ بلیک راک 6 کھرب 40 ارب ڈالرکے سرمائے کی حامل کمپنی ہونے کے ساتھ دنیا بھرمیں کئی کمپنیوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

بلیک راک نے سنہ 2017ء میں سعودی عرب میں اپنا دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔