.

سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور برادر ملک جمہوریہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق "ایس پی اے" دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات،باہم تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں نے تیل کی منڈیوں میں استحکام کے حصول کے لئے مشترکہ ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔