.

یمن میں ایک اسکول کے تمام طلباء کے فیل ہونے کی حیران کن وجہ!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوب مشرقی علاقے حضرت موت میں ایک اسکینڈری اسکول میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج نے طلباء اور انتظامیہ کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب تمام طلباءو طالبات کو فیل قرار دیا گیا۔

بدھ کے روز جاری کردہ امتحانی نتائج میں محکمہ تعلیم کے دفترکی طرف سے بتایا گیا کہ رخیہ ڈاریکٹوریٹ کے ایک اسکول میں آرٹس کے سیکشن کے طلباء امتحان کے وقت ریاضی کے پرچے اور سائنس سیکشن کے فزکس کے پرچے میں غیرحاضر رہے جس بنا پران سب کو فیل کردیا گیا ہے۔

طلباء کے غیر امتحانی پرچے میں غیر حاضر رہنے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ طلباء نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ریاض اور فزکس کے پرچوں میں نقل کرنے کی اجازت دی جائے مگر انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں امتحان سے قبل حساب اور فزکس کے کورسز مکمل طورپر نہیں پڑھائے گئے جس پرانہوں نے امتحان سے قبل ایک ماہ تک احتجاج بھی کیا تھا مگر اسکول کے اساتذہ نے طلباء کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ انتظامیہ اور تدریسی عملے کا کہنا ہے کہ تمام طلباء کو امتحان شروع ہونے سے قبل پورا نصاب پڑھایا گیا تھا مگر اس کے باوجود انہوں نے طلباء نے احتجاج کیا اور دو پرچوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا قیمتی وقت خود ہی ضائع کیا ہے۔