.

محمد بن سلمان اور ماكروں کے درمیان مشرق وسطی کے امن و استحکام پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس دوران مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں زیر بحث آئیں۔

بات چیت میں سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو باور کرایا گیا۔