.

بیروت : حزب اللہ کے سابق عہدہ دار گھر میں مردہ پائے گئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سابق عہدہ دار علی حاطوم دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان کی موت کی فوری طور پر تحقیقات شروع کردی ہے۔انھیں ایک فورینزک ڈاکٹر کا علی حاطوم کی اقامت گاہ پر انتظار تھا تاکہ ان کی موت کے حقیقی سبب کا تعیّن کیا جا سکے۔

حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گذشتہ اتوار کو سرحد پر فائرنگ کا سخت تبادلہ ہوا تھا۔اس سے پہلے بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے کنٹرول والے علاقے پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا تھا۔اس نے دوڈرون بھیجے تھے۔ان میں ایک ویسے ہی گرگیا تھا اور دوسرے کے دھماکے سے حزب اللہ کے میڈیا کی تنصیبات کونقصان پہنچا تھا۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر اس ڈرون حملے کا الزام عاید کیا تھا۔اس کے لیڈر حسن نصراللہ نے خبردار کیا تھا کہ یہ حملہ اسرائیل کے (لبنان میں ) قتل کے لیےحملوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان گذشتہ اتوار کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان گذشتہ اتوار کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔