.

حوثی ملیشیا نے بچیوں کے سامنے استاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے حوثی باغیوں درندگی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے اسکول کےایک استاد کو اس کےبچوں کے سامنے بے دردی کے ساتھ قتل کرڈالا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ البیضاء گورنری میں حوثی ملیشیا کے عناصر نےتعزگورنری سے تعلق رکھنے والے ایک استاد کواس کی بیٹیوں کی موجودگی میں عوین ڈاریکٹوریٹ کی ایک چیک پوسٹ پرگولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقامی ذرایع کے مطابق حوثی ملیشیا کا یہ سنگین جرم سابقہ جرائم کے تسلسل کا حصہ ہے۔

اس واقعے سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے البیضاء کے الھبۃ گائوں میں کاتیوشا راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ گولہ باری سے عبداللہ حقیرات المنصوری نامی ایک شہری کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی اور اس کا مکان تباہ ہوگیا۔