.

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ : اتحادی افواج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق مشترکہ فورسز پیر کی شب یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب ہو گئیں۔ یہ ڈرون طیارہ صنعاء میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب بھیجا تھا۔

کرنل المالکی نے واضح کیا کہ "حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون طیارے بھیجے جانے کی تمام کوششوں کا انجام ناکامی ہے۔ اتحادی فورسز شہریوں کی حفاظت کے لیے ان طیاروں کے ساتھ بہترین انداز سے نمٹ رہی ہے۔ بار بار ڈرون طیارے بھیجے جانے کی کوشش اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یمن میں ایران کی ایجنٹ ملیشیا کتنی مایوسی کا شکار ہے"۔

ترجمان نے باور کرایا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ جوابی اقدامات پر عمل درامد جاری رکھے گی تا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی روشنی میں ملیشیا کی اس صلاحیت کو تباہ کیا جا سکے۔