.

سعودی عرب:شادی میں بچے کی گولی لگنے سے شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی علاقے دمام میں دو روز قبل ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک 9 سالہ بچے نے پستول سے گولی مار کر ایک شہری کو قتل کردیا۔

مشرقی علاقے کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ 7 محرم الحرم الحرام کو ایک نو سالہ لڑکے نے شادی کی تقریب کے دوران اپنے بھائی کے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا۔ پولیس نے اسلحہ کے مالک کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے تمام سیکیورٹی ادارے چوکنا ہیں اور اسلحے کے غیرقانونی استعمال کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔