.

کویتی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم الشیخ صباح الخالد الصباح نے جدہ میں السلام شاہی محل میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کے آغاز میں مملکت کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی صحت سے متعلق ولی عہد کو یقین دہانی کرائی ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے خصوصی فضل کرم سے امیرکویت کی تیزی کے ساتھ رو بصحت ہو رہے ہیں۔ اس موقع پرسعودی ولی عہد امیر کویت کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

خیال رہے کہ امیر کویت علالت کے باعث امریکا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ملاقات کے دوران ، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبد العزیز، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر، کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دفتر کے معاون وزیر خارجہ، شیخ احمد النصیر آل محمد الصباح اور شیخ علی الخالد الجابر الصباح اور سعودی عرب میں کویت کے سفیر نے بھی شرکت کی۔