.

ابوظبی پولیس نے ہیوی ڈیوٹی ٹرک کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

خواتین سمیت 18 تارکین وطن العین چوکی کے راستے ٹرک کے خفیہ خانوں میں امارات لائے جا رہے تھے: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابوظبی پولیس نے ایک ہیوی ڈیوٹی ٹرک کے خفیہ خانوں کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔

معاصر عزیز ’’امارات الیوم‘‘ کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ العین شہر میں خطم الشكلة چوکی کے راستے اٹھارہ مزدوروں کو غیر قانونی طور پر امارات سمگل کیا جا رہا ہے۔ دراندازی کے مرتکب 18 رکنی ٹولے میں خواتین بھی شامل تھیں۔

پولیس حکام نے کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کے ساتھ ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلروں کی کارروائی ناکام بنائی۔

پولیس حکام نے انسانی سمگلنگ کے اس گھناؤننے منصوبے کی اطلاع دینے والے افراد، جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور انسانی جانوں کو خطرے سے ڈالنے والوں سے کسی نرمی کا برتاؤ نہیں کریں گے۔

’’ایسی کارروائیوں کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں اور اس طرح غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخلے کے خواہش مند افراد قتل، چوری، ڈکیٹی اور زیادتی جیسی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں، جنہیں متحدہ عرب امارات میں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔‘‘