.

ترکی کی تازہ دم فوج ادلب کے علاقے معرۃ النعمان میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی نے شام کے جنوب مشرقی صوبے ادلب کے شہر معرۃ النعمان میں اپنی تازہ دم فوجیں داخل کر دی ہیں۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے المرصد کے مطابق ترک فوجیں شام اور ترکی کے درمیان موجود سرحد کو عبور کرتے ہوئے ادلب میں پہلے سے موجود ترک فوجیوں سے جاملی۔

اس فوجی قافلے میں 30 گاڑیاں شامل تھییں جو کہ ادلب کے ایک دیہی علاقے میں موجود فوجی کمپائونڈ میں داخل ہوتے دیکھی گئی۔

المرصد کے مطابق اسدی فوج نے ادلب کے کئی دیہات سے اپوزیشن جنگجوئوں کو نکال باہر کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بشار کی فوج نے اس وقت مورک میں ترکی کی عسکری چیک پوائنٹ کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ اس سے قبل شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں حماہ کے شمالی دیہی علاقے کے اندر محصور پٹی میں واقع تمام دیہات اور قصبوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔