.

اسرائیلی وزیراعظم کا ضم کرنے کا بیان قابل تشویش ہے: یورپی یونین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور اسپین نے اسرائیلی وزیر بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ علاقوں اور وادی اردن میں واقع یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان پر تشویش ظاہر کی ہے-

ان ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غرب اردن بالخصوص وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی علاقوں کا الحاق اسرائیل سے کرنے کا وعدہ قابل تشویش اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ طرفین کو سن 1967 کے سرحدی معاہدے کا احترام کرنے اور ایسے تمام واقعات سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے جس سے دو ریاستی حل کی راہ میں مشکلات حا ئل ہوں ۔

ان 5 ممالک نے غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی بھی مذمت کی۔