.

حملے کے بعد سعودی وزیر توانائی کا ارامکو کے پلانٹس کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ابقیق میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے ارامکو کمپنی کے پلانٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر کے ہمراہ مملکت کے الشرقیہ صوبے کے نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر توانائی نے الشرقیہ کے نائب گورنر کی موجودگی میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔ اجلاس میں سعودی ارامکو کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین یاسر الرمیان، کمپنی کے سربراہ اور سینئر ایگزیکٹو انجینئر امین الناصر اور کئی دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق اجلاس میں حالیہ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر باور کرایا گیا کہ مذکورہ حملے کے نتیجے میں بجلی، پانی اور ایندھن کی ترسیلات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔